پی ایس ایل  سٹار جنوبی افریقی بلے باز کراچی کنگز میں شامل



( ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے جنوبی افریقی بلے باز ریزا ہینڈرکس کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ریزا ہینڈرکس کو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جانسن چارلس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا، جو ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

 کراچی کنگز کی انتظامیہ نے جانسن چارلس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی سینئر رہنما کی اکلوتی بیٹی انتقال کر گئی

  واضح رہے کہ پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا، جبکہ کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز 27 مارچ سے کرے گی۔ ٹیم اپنا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *