پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنے کا بہترین موقع ہے؛حارث رؤف



(24نیوز)لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ جب گیند لگنے سے بیلز نہیں گری تو جاکر بیلز چیک کی ۔یہ کرکٹ کا حصہ ہوتا ہے ۔ 

حیدر آباد کیخلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہاکہ میں ہمیشہ ہر ٹورنامنٹ کو ایک موقع سمجھ کر لے کر چلتا ہوں ۔ مجھے اپنی صلاحیتوں اور سکلز پر یقین ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کروں۔ 

فاسٹ باؤلر کاکہناتھا کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ گیند کا کلر تبدیل ہونے کی وجہ میرے علم میں نہیں ہے۔ہماری باؤلنگ لائن اپ بہترین ہے ایسی باؤلنگ لائن انٹر نیشنل ٹیموں میں بھی کم ہوتی ہے۔ 

حارث رؤف نے کہاکہ مستفیض الرحمان دنیا بھر میں کرکٹ کھیلتا ہے اس سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کروں گا ۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *