پی ایس ایل میں نئی ٹیم کی انٹری؟ ٹیم کا نام اور کھلاڑی کون ہونگے؟اعلان ہو گیا



(24نیوز) راولپنڈی کی پی ایس ایل میں نمائندگی نہ  دیکھ کر راولپنڈی کے  بزنس مین اور سیاستدان حنیف عباسی جوش میں آ گئے۔ پنڈی وال حنیف عباسی نے راولپنڈی ٹائیگرز بنانے کا اعلان کردیا اور یہ بھی بتا دیا کہ اس ٹیم میں کون لوگ کھلیں گے۔
 آج کل وزیرِ ریلوے کی حیثیت سے کام کر رہے حنیف عباسی بنیادی طور پر ادویات سازی کی صنعت کے ایک ممتاز بزنس مین ہیں۔ طویل عرصہ سے وہ سیاست کرتے رہے ہیں، اب انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
حنیف عباسی نے راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ اس ٹیم کو پی ایس ایل میں لے کر جائیں گے۔

راولپنڈی کے شہری، وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے لاہور قلندرز  کے سی ای او عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان کر رہے ہیں۔ راولپنڈی ٹائیگرز کو عالمی سطح کی ٹیم بنائیں گے۔

حنیف عباسی راولپنڈی شہر کے کم از کم دو حلقوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ٹیم مین صرف راولپنڈی کے ٹیلنٹ کو جگہ دیں گے۔ حنیف عباسی نے کہا،   نوجوانوں میں کرکٹ کو فروغ دینے میں لاہور قلندر کا اہم کردار ہے۔ کرکٹ کے ساتھ پاکستانی عوام کا رومانس ہے۔ میں لاہور قلندرز کا شروع سے ہی فین ہوں۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ راولپنڈی ٹائیگرز بنانے میں لاہور قلندرز کے سی ای او ہماری رہنمائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:   ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی کا بتانےسے انکار
ٹھیٹھ پنڈی وال کی شناخت رکھنے والے  حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ٹائیگرز میں صرف راولپنڈی کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوانوں کو شامل کریں گے۔ 

حنیف عباسی نے واضح کیا کہ وہ راولپنڈی ٹائیگرز کو پی ایس ایل میں لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے نوجوانوں کو ہم نے کالجوں اور اسکولوں کے اندر اسپورٹس کی سہولت دی ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر بڑا پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، ہم 14 اور 15 فروری کو ٹرائل شروع کر رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز ہی راولپنڈی ٹائیگرز کی رہنمائی کریں گے، ہم لڑکیوں کی ٹیم بھی بنانے جا رہے ہیں، فاطمہ جناح یونیورسٹی میں عالمی معیار کا اسکواش کورٹ بنایا ہے۔

وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور قلندر نے جس طرح پاکستانی ٹیلنٹ کو نکھارا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا، میرے حلقے میں جتنے کرکٹ گراؤنڈ ہیں اور کہیں نہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *