پی ایس ایل ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ سامنےآگئی



(24نیوز) پی ایس ایل 11 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہو گیا۔

  پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن کے لئے ٹیموں کی تشکیل کے  عمل کی ابتدا کھلاڑیوں کے حصول کیلئے نیلامی سے ہوتی ہے۔ سیزن 11 کے لئے نیلامی سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو منعقد ہو گی۔

پی ایس ایل کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پلیئرز کی آکشن پاکستانی کرنسی میں ہوگی۔ کھلاڑی کے لئے کم سے کم قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مہنگا ترین کھلاڑی 4 کروڑ 20 لاکھ میں نیلام ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اہم کام ستائیس جنوری کو دوپہر بارہ بجے سے پہلے نبٹا لیں 

 ہر ٹیم کے لئے سکواڈ  مین شامل کئے گئے ارکان کی تعداد کم سے کم  16 اور زیادہ سے زیادہ 20 مقرر کی گئی ہے۔ ان میں غیرملکی کھلاڑی پانچ سے سات تک رکھے جاسکیں گے۔ باقی تمام کھلاڑی پاکستان سے لینا ہوں گے۔ 

 ہر ٹیم میں تین یا چار غیر ملکی کھلاڑی پلینگ الیون کا حصہ ہوسکیں گے۔

پی ایس ایل کے اس ایدیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کچھ خاص ہی ہو گی کیونکہ اس مرتبہ دو نئی ٹیموں سیالکوٹ اور حیدرآباد کے لئے بھی کھلاڑیوں کی بولی لگے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: منیاپولس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن ایجنٹوں نے ایک اور امریکی شہری کو قتل کر دیا 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *