پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو جاری



(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو جاری کردیا گیا، سیالکوٹ اسٹالینز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ یہ محض ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ آگے بڑھتی ہوئی ایک زندہ روایت ہے۔

یہ ٹیم ان نسل در نسل کرکٹ شائقین کے جذبے اور فخر کی عکاس ہے جنہوں نے ہمیشہ سیالکوٹ کو کرکٹ کے نقشے پر نمایاں رکھا، لوگو میں طاقت، جذبہ اور وقار کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، جو ایک نئے عہد کے آغاز کی علامت ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز کی بنیاد تاریخ میں جڑی ہوئی ہے، مگر اس کا وژن مستقبل پر مرکوز ہے، یہ ٹیم ثابت قدمی، بلند حوصلوں اور کامیابی کی خواہش سے عبارت ہے، اور اس شہر کے اس یقین سے متاثر ہے جو ہمیشہ کرکٹ میں جیتا اور سانس لیتا رہا ہے۔

سیالکوٹ اسٹالینز کا کہنا ہے کہ یہ شناخت صرف میدان تک محدود نہیں بلکہ یہ شہر کی اجتماعی سوچ، جدوجہد اور کرکٹ سے بے پناہ محبت کا تسلسل ہے، سیالکوٹ اسٹالینز کا انداز سخت نظم و ضبط، جارحانہ حکمت عملی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار پر مبنی ہے، جس کا مقصد پی ایس ایل میں ایک مضبوط چیمپئن ٹیم بننا ہے۔

 سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو اور تشخص شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ شہر ایک بار پھر کرکٹ کے ایک نئے، مضبوط اور باوقار دور میں داخل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا میں تربیتی طیارہ چلتی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *