پی ایس ایل 11:راولپنڈیز کا ملتان سلطان کو فتح کیلئے 183 رنز کا ہدف 



(24 نیوز )پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطان کو فتح کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا ، سیم بلنگز 34 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے، کامران غلام 24 گیندوں پر 35 سکور کر سکے ، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے 13 گیندوں پر 19رنز کی اننگز کھیلی ۔

 عبداللہ فضل 8 گیندوں پر 14 رنز بنا سکے، ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ پیرل سیڈل اور محمد اسماعیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا تیار کردہ جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو موصول ہوگیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *