پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ منگل 17 مارچ سے دستیاب ہونگے



(حافظ شہباز علی)ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ فروخت کیلئے منگل 17 مارچ سے دستیاب ہونگے۔

پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔شائقین pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے۔ فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے۔فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔

لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے ،فیصل آباد میں جنرل ٹکٹ 300 روپے ،ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے سے شروع ہونگے۔

ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص کئے گئے ہیں۔وی آئی پی فیملی زون ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہونگے۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس دستیاب ہیں۔تمام سٹیڈیمز میں مختلف گیلری کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیرنے کہا ہے کہ  ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت نئے دور کا آغاز  ہے۔ہم نے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں، نئی ٹیموں کے ساتھ نئی حریف بھی دیکھنے کو ملیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سال کا سیزن بھی شاندار ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *