پی ایس ایل 11 کے گلوبل میڈیا رائٹس ولی ٹیکنالوجیز نے حاصل کر لیے



(وسیم احمد)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت میں  ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم ہو گیا ، ایک سال کے گلوبل میڈیا رائٹس (مائنس انڈیا ریجن) ولی ٹیکنالوجیز کو مل گئے، ولی ٹیکنالوجیز نے پی سی بی کی مقررہ ریزرو قیمت سے بھی زیادہ بولی لگائی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ہوا، یہ اضافہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا واضح ثبوت قرار دیئے گئے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر  نے کہا کہ  پی ایس ایل دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے، انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149 فیصد اضافہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پر عالمی اعتماد کا عکاسی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مسابقتی اور معیاری کرکٹ نے دنیا  بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی، نئے معاہدے نے لیگ کی بزنس گروتھ پر ہمارے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔

 سلمان نصیر  نے ولی ٹیکنالوجیز کو ریکارڈ توڑ بولی پر  شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ بولی میں ریکارڈ اضافہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، فرنچائزز، کھلاڑیوں اور شراکت داروں کا لیگ کو عالمی برانڈ بنانے میں بنیادی کردار رہا، 2016 سے اب تک پی ایس ایل  میڈیا رائٹس اور سپانسرشپس میں مسلسل ترقی  ہوئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کا سب  سے بڑا سپورٹس برانڈ بن گیا، عالمی سطح پر شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رسائی میں مزید توسیع کر رہا ہے،   اب ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز دنیا بھر میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر دیکھے جائیں گے۔

سی ای او ولی ٹیکنالوجیز  محمد احسن طاہر نے کہا کہ یہ ہر پاکستانی کی فتح ہے جو ’’میڈ ان پاکستان‘‘ ٹیکنالوجی پر یقین رکھتا ہے ، ولی ٹیکنالوجیز کے پاس ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے کافی منصوبے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *