پی ایس ایل11:ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے 11 کھلاڑیوں کو رینیو کر لیا گیا



(24 نیوز)پی ایس ایل 11 کی پلئیر آکشن کے لیے ڈائمنڈ کیٹیگری میں 11 جبکہ  گولڈ کٹیگری کے31 کھلاڑیوں کو رینیو کر دیا گیا، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے دو دو کھلاڑیو کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کا 1 ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 3 3 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں، کراچی کنگز کے عباس آفریدی اور شان مسعود کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق اور محمد سلمان مرزا کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، پشاور زلمی کے صفیان مقیم کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کے اسامہ میر افتخار احمد اور عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل، محمد وسیم جونئیر اور عثمان طارق  ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

اسلام آباد کا حصہ رہنے والے چار،کوئٹہ کے چار کراچی کے آٹھ پشاور کے سات،ملتان کے چار جبکہ کوئٹہ کا حصہ رہنے والے چار کھکلاڑی شامل ہیں، اسلام آباد کا حصہ رہنے والے اعظم خان ،حیدر علی سلمان ارشاد اور رومان رئیس گولڈ کٹیگری میں برقرار ہے۔

لاہور کے زمان خان ،جہانداد کان ااصف علی اور آصف آفریدی گولڈ کٹیگری میں برقرار، کراچی کا حصہ رہنے والے خوشدل شاہ،عامر جمال،عرفان خان نیازی،میر حمزہ۔زاہد محمود،عمیر بن یوسف،شاہنواز دہانی اور عرفار منہاس گولڈ کٹیگری میں رہیں گے۔

ملتان سلطان کا حصہ رہنے والے کامران غلام محمد حسنین ،فیصل اکرم ،اور عاکف جاوید بھی گولڈ کٹیگری میں برقرار،پشاور زلمی کے محمد حارث،محمد علی عبدالصمد،حسین طلعت،سفیان مقیم،احمد دانیال اور احسان اللہ بھی گولڈ میں براقرار،کوئٹہ کا حصہ رہنے والے خرم شہزاد حسیب اللہ خواجہ محمد نافع اور حسن نواز بھی گولڈ کٹیگری میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *