پی سی بی چیئرمین پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولمبو سٹیڈیم پہنچ گئے



(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے کولمبو سٹیڈیم پہنچ گئے ، محسن نقوی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے اہم ملاقات کی،  اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کے عزم و جذبے کو سراہا اور ان کا حوصلہ بڑھایا، چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ملاقات میں کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، اور منیجر نوید اکرم سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود تھا۔ اس کے علاوہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے، کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :نامور ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کر دیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *