اختیار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز مطالبات کے لیے سڑکیں بند کرنا کسی جماعت کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی فوری طور پر تمام بند سڑکیں کھول دے، بصورت دیگر عوام کو خود سڑکیں کھولنے کی کال دی جا سکتی ہے۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے حکومت تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے، اگر بیرون ملک علاج کی خواہش ہے تو باقاعدہ درخواست دی جائے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نومبر 2024 سے این آر او لینے ک پی ٹی آئی کی جانبی کوششوں میں ہیں، تاہم وفاقی حکومت نے کسی ڈیل کو قبول نہیں کیا۔
ان کے مطابق 25 نومبر 2024 کو ڈیل پر اتفاق ہو چکا تھا مگر اسے عملی شکل نہ دی جا سکی، اس حوالے سے تصدیق شیر افضل مروت بھی کر چکے ہیں جبکہ اس مبینہ ڈیل کے گواہ بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر علی خان ہیں۔













Leave a Reply