چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی


وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی ہے۔اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف پاکستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی مدت ملازمت میں توسیع 6 مارچ 2026 سے مؤثر ہو گی۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیع موجودہ شرائط و ضوابط (Terms and Conditions) کے تحت دی گئی ہے۔

تقرری کی سابقہ مدت

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 6 مارچ 2023 کو تین سال کے لیے چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا، جس کی مدت اب مکمل ہونے والی تھی۔

حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے بعد وہ آئندہ مزید تین سال اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *