چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی کی ملاقات



(حافظ شہباز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےقومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20کپتان سلمان علی آغا اور ون ڈے کپتان شاہین آفریدی نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغانے الگ الگ ملاقاتیں کیں، شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ سے متعلق حکمت عملی پر چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی۔
 ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے علالت کے باوجود کھلاڑیوں سے کرکٹ کے اہم امور پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز اورورلڈ کپ میں تبدیلیوں کے حوالے سےبھی بات چیت ہوئی ، سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی پر چیئر مین کو بریفنگ اورناقص کارکردگی پررپورٹ پیش کی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *