
(24نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی کاکہناتھا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔ یہ کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے۔
چیئرمین پی سی بی کاکہناتھا کہ کپتان عماد شکیل بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے۔ امید ہے کہ قومی ٹیم فائنل جیت کر واپس آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ، اعلان کچھ دیر میں متوقع












Leave a Reply