ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک


ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مارے جانے والے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عزم استحکام کے تحت کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشتگردی مہم میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *