ژوب میں 4.2 شدت کا زلزلہ، شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتے گھروں سے نکل آئے


بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 110 کلو میٹر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *