کرپشن کے الزامات پر ویسٹ انڈین کھلاڑی اور ٹیم کے دو آفیشلز معطل



(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرپشن کے الزامات پر ویسٹ انڈین کھلاڑی اور 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کر دیاہے۔

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز، ٹیم آفیشل چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو معطل کیا گیا ہے، انہیں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بارباڈوس میں ہونے والی بم ٹین لیگ میں کرپشن کے الزامات پر انہیں معطل کیا گیا۔

 تینوں افراد پر فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پر اکسانے اور تحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات ہیں۔

ٹریون گرفتھ کو آئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی کی تحقیقات میں عدم تعاون پر بھی چارج کیا گیا۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ تینوں افراد کو ہر طرز کی کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نیشنل ٹی ٹونٹی،ملتان نے لاہور بلیوز کو ہرا دیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *