کل کے میچ کے لئے ہم اچھی تیاری کے ساتھ آئیں گے: مچل مارش



(ویب ڈیسک )آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ کل کے میچ کے لئے ہم اچھی تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز بڑی اہم ہے، ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کھیلنے کے حوالے سے آج رات یا کل فیصلہ کروں گا مگر سیریز اچھی ہوگی تیاری اچھی کی ہے۔

مچل مارش نے بتایا کہ کچھ کھلاڑی دبئی میں موجود تھے تیاری کر رہے ہیں، ہم یہاں سیریز کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:یہ تو ہونا ہی تھا،سونا بلندیوں پرفی تولہ ریٹ ساڑھے 5 لاکھ سے بھی اوپر

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کی تاریخ بہت اچھی ہے، شاہین آفریدی اچھے بولر ہیں ہمارے لیے چیلنجنگ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑی بگ بیش کھیلے ہیں امید ہے انہوں نے انجوائے کیا ہوگا۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب ہفتہ 31 جنوری اور اتوار یکم فروری کو کھیلے جائیں گے اور تمام میچز کی پہلی گیند شام 4 بجے (پاکستانی وقت) کروائی جائے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *