
(24نیوز) کولمبو میں کل بدھ کے روز بارش کے امکان نے پاکستان کا سپر ایٹ مرحلہ میں جانا مزید یقینی بنا دیا۔ بارش ہوئی تو پاکستان کھیلے بغیر سپر ایٹ میں چلا جائے گا اور بارش نہ ہوئی، میچ معمول کے مطابق ہوا تو پاکستان توقعات کے مطابق جیت کر سپر ایٹ میں جائے گا ہی۔
کولمبو کی سنہالیز سپورٹس کلپ گراؤنڈ میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نمیبیا کا آخری گروپ میچ کل بدھ کے روز ہو رہا ہے۔
سری لنکا کے ڈیپارٹمنٹ نے فورکاسٹ کی ہے کہ کل دوپہر کولمبو میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش میچ کے دوران ہوئی تو میچ کچھ دیر کے لئے رک سکتا ہے، میچ کے آغاز سے پہلے ہوئی تو میچ تاخیر سے شروع ہو سکتا ہے۔ بارش زیادہ ہوئی تو میچ منسوخ بھی ہو سکتا ہے اور کم سے کم مقرر اوور ہونے کے بعد بارش ہوئی تو ڈک ورتھ فارمولا بھی لگ سکتا ہے۔ اگر میچ منسوخ ہوا تو پاکستان کھیلے بغیر سپر ایٹ راؤنڈ میں چلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: بانی کہہ رہے ہیں کہ میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے، علیمہ خان کی پریس کانفرنس
میچ ہوا تو بارش کے سبب جو بھی صورتحال ہوئی وہ دونوں ٹیموں کے لئے ہو گی۔ پاکستان اور نمیبیا کے میچ میں ایکسپرٹس کی رائے کے مطابق پاکستان کی پوزیشن حریف ٹیم سے بہت بہتر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں گرین شرٹس کا یہ آخری میچ ہے۔ اس وقت وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں “تیسری” پوزیشن پر ہیں۔ دوسری پوزیشن پر امریکہ کی ٹیم ہے جو اپنے تمام میچ کھیل کر 4 پوائنٹ بنا پائی۔ پاکستان کل کا میچ جیتا تو ہمارے چھ پوائنٹ ہو جائیں گے جو انڈیا کے برابر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سعودی عرب ,یو اے ای اور قطر نے پہلے روزے کا اعلان کردیا












Leave a Reply