کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک


تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ لاچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *