
(ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔
آسٹریلوی وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کھلاڑیوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں محفوظ ہیں اور یہاں رہ سکتی ہیں۔
جن کھلاڑیوں کو پناہ دی گئی ہے ان میں ٹیم کی کپتان زہرا غنبری، مڈفیلڈرز فاطمہ پسندیدہ، زہرا سربالی علی شاہ، مونا حمودی اور ڈیفنڈر عاطفہ رمضانی زادہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ اور ایمان اسد میں طلاق؟اصل بات سامنے آ گئی
یہ خواتین کھلاڑی اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026ء کے سلسلے میں آسٹریلیا گئی تھیں۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ 5 کھلاڑیوں نے مدد طلب کی تھی، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ٹیم کو بھی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔












Leave a Reply