
(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ 15 فروری کے میچ کا بائیکاٹ کر کے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایسا بوکھلایا کہ اس بائیکاٹ کو کئی دن گزرنے کے بعد بھی ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ایونٹ کی برباد ہو چکی آمدن کو کیسے بچائیں، اس بوکھلاہٹ میں وہ پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود اپنی ٹیم کو 15 فروری کے میچ کیلئے بھارت سے جہاز پر لاد کر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچائیں گے۔
بمبئی میں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے انکشاف کیا کہ انہیں ہدایت ملی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم روایتی حریف کے خلاف ورلڈ کپ میچ کھیلنے کے لیے سری لنکا جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ تنازع بھارت کیخلاف آواز اٹھانے کا وقت آگیا ہے : اعصام الحق
قیاس کیا جا رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ 15 فروری کو میڈیا کوریج اور اشتہاروں کی کمائی کے برباد ہو جانے سے دلبرداشتہ ہو کر اب 15 فروری کو میڈیا میں دکھائی دینے کے لئے کچھ نہ کچھ ڈراما کرنا چاہتا ہے۔ اس ڈرامے کوپاکستان کے ساتھ میچ جیسے بے تحاشا اور بے پناہ مہنگے اشتہارات تو نہیں ملیں گے لیکن تب بھی وہ بوکھلاہٹ میں کچھ نہ کچھ کرنےکے درپے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ میچ میں بھارتی کرکت بورڈ نے پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو سری لنکا کے شہر میں کولمبو میں رکھوایا تھا۔
حکومتِ پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کا احتجاجاً بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پر قابض بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیتا جے شاہ پریشان تو ہے لیکن ا سے اپنے ہی پیدا کردہ بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں مل رہا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایک انار پانچ بیمار؛ 9 فروری کو ملتان سلطانز ٹیم کس کو ملے گی؟
اب بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو نے پاکستان کی جانب سے گروپ میچ میں بھارت سے نہ کھیلنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے کے باوجود کولمبو کا سفر کرے گی۔
جمعرات کو بمبئی میں کپتانوں کی پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں بھی پاکستان نہیں گیا تھا۔ اس پریس کانفرنس میں سوریا کمار یادیو نے کہا، ہماری فلائٹ بک ہے اور ہم جا رہے ہیں۔ سوریا نے یہ نہیں بتایا کہ وہاں جا کر کریں گے کیا۔
پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑ رہا ہے؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کے لئے پاکستان نے اس میچ سے ملنے والے دو پوائنٹس کو ٹھوکر ماری ، اب آئی سی سی کے رول کا سہارا لے کر وہ دو پوائنٹ بھارت کو دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
لیکن اگر بھارت کو پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں 2 پوائنٹس حاصل کرنے ہیں تو ضروری ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے میچ کے وقت کولمبو کے سٹیڈیم میں موجود ہو اور پاکستان کی ٹیم کا انتظار کرے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکو ل کو فالو کرے گی اور 15 فروری کو سری لنکا میں شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس بھی کرے گی اور سٹیڈیم وقت پر پہنچے گی۔ اور میچ ریفری کی جانب سے میچ منسوخ کرنے کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔
اس کے بعد ہی بھارتی ٹیم کو 2 پوائنٹس کی خیرات ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سات فروری کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا میچ ہو پائے گا یا نہیں؟ ویدر فورکاسٹ اور ماہرین کی رائےکیاہے؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان کو جس گروپ میں رکھا گیا اس میں تعصب زدہ حریف بھارت کے ساتھ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکہ شامل ہیں۔ گرین شرٹس تعصب زدہ حریف کا بائیکاٹ کر کے اسے دو پوائنٹس کی خیرات دینے کے باوجود آسانی کے ساتھ سپر ایٹ راؤنڈ مین جانے اور وہاں سے سیمی فائنل مین پہنچنے کے لئے پر امید ہیں۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے کچھ مہینوں کے دوران گرین شرٹس کی آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں پرفارمنس متاثر کن رہی ہے اور اسے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سرپرائز دینے والی ٹیم کہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے بیانات پر سخت ایکشن لے لیا












Leave a Reply