گوجرانوالہ کی لڑکی نے بھارتی لڑکے سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا،  چیف منسٹر مریم خوش ہو گئیں


(ویب ڈیسک)حرم ریحان نے بھارتی اتھلیٹ کا  ریکارڈ توڑ کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ز میں اپنا ریکارڈ  درج کروا لیا۔ حرم کی اس کامیابی نے گوجرانوالہ میں ان کے کالج کی سٹوڈنٹس اور انتظامیہ، شہریوں کے ساتھ چیف منسٹر مریم نواز شریف کو بھی خوش کر دیا۔

 گوجرانوالہ کی  ایتھلیٹ حرم ریحان نے ایک منٹ میں 143 بار ‘نی سٹرائیک’ کر کے بھارتی کھلاڑی کا 6 سال سے نہ ٹوٹ سکا  ریکارڈ توڑ دیا۔

چیف منسٹر مریم نواز  شریف نے حرم ریحان کی اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کے کوچنگ سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں چیف منسٹر مریم نواز شریف نے کہا کہ حرم ریحان نے بھارتی مرد کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے، یہ ریکارڈ تمام بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

پنجاب کی کوئی بیٹی تنہا نہیں، سی ایم مریم سب کے ساتھ ہیں

مریم نواز  شریف نے کہا،   پنجاب کی بیٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر وہ ہمت کرے تو پوری دنیا کو حیران کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کی بیٹی اب تنہا نہیں، میں ہر بیٹی کے ساتھ ہوں اور رہوں گی۔

چیف منسٹر نے کہا کہ جب ریاست ماں کی طرح ساتھ ہو تو نوجوان کسی بھی چوٹی کو سر کر سکتے ہیں، حکومتِ پنجاب کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کے خواب پورے کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔

حرم کی کامیابی میں گوجرانوالہ کے گورنمنٹ ویمن کالج کا کردار

حرم  گوجرانوالہ کے  گورنمنٹ ویمن کالج میں پڑھتی ہیں۔ ان کے کالج کی پرنسپل نے بتایا کہ کالج نے ان کی ریکارڈ بنانے میں مدد کی، انہیں اچھا ٹرینر مہیا کیا ور تیاری کرنے کے لئے سہولیات مہیا کیں۔ کالج کی پرنسپل نے کہا، لڑکیاں چاہیں تو سب کچھ کر سکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان بنگلا دیش ون ڈے سیریز کون جیتے گا؟ فیصلہ کل ہو گا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *