(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو حیدر علی نے پاکستان کے لئے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس پری چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر متحدہ عرب امارات میں قومی پرچم بلند کردیا
ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس پری چیمپئن شپ میں حیدر علی نے ڈسکس تھرو مین حصہ لیا۔ حیدر نے 54.71 میٹر ڈسکس پھینک کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس پری چیمپئن شپ میں 54 ممالک کے اتھلیٹ نے حصہ لیا جن میں بھارت کے ایتھلیٹ بھی تھے۔
گوجرانوالہ میں حیدر علی کی جیت پر ان کے اہل خانہ اور دوست بہت خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: خطرناک ترین گرین شرٹ عثمان طارق کے آج میچ میں اوورز کا جائزہ، مخالفوں کی نیندیں حرام
حیدر علی نے بتایا کہ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس پری چیمپئن شپ کیلئے انہوں نے بہت محنت کی تھی۔ اللہ نے محنت کا پھل گولڈ میڈل کی صورت میں دیا ۔
حیدر علی اس سے قبل بھی کئی میڈل اور اعزاز جیت چکے ہیں۔
قومی ہیرو حیدر علی 14 فروری کو گولڈ میڈل کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔ گوجرانوالہ پہنچنے پر شہر کی شان بڑھانے والے اتھلیٹ کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
گوجرانوالہ نے ملک کو درجنوں مایہ ناز اتھلیٹ دیئے ہیں۔ اب شہر سے تعلق رکھنے والے ایک اور ہیرو حیدر علی نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے












Leave a Reply