ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز؛فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو فائنل میں 1-4سے ہرا دیا



(حافظ شہباز علی )ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو فائنل میں ہرا دیا۔

مصر میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 1-4سے شکست دیدی۔ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان کی دوسری پوزیشن رہی۔

انگلینڈنے  دوسرے اور چوتھے کوارٹر میں 1،1تیسرے میں 2گول کئے۔پاکستان ٹیم واحد گول تیسرے کوارٹر میں کر سکی۔انگلینڈ کی جانب سے سیموئیل نے دو جبکہ ہینری اور فوکس نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا ولید نے سکور کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ نے ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔پاکستان ہاکی ٹیم آٹھ برس بعد ہاکی ورلڈ کپ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *