وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق 23 مارچ کویومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔ وزیر اعظم آفس سے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ساتھ منایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ وسیع ترکفایت شعاری پالیسی کوبھی برقرار رکھا جائے، تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہےکہ یوم پاکستان سادگی اور پر وقار طریقے سے منائیں۔
وزیر اعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام اجاگر کیا جائے۔













Leave a Reply