
(24 نیوز)پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون 2025-26 آٹھ دسمبر سے 25 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے ٹورنامنٹ میں8 ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ٹیموں میں غنی گلاس، کے آر ایل، اوجی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ساحر ایسوسی ایٹس، ایس این جی پی ایل، اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور واپڈا شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے میچز نیا ناظم آباد سٹیڈیم، یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، ایچ پی سی اوول گراؤنڈ اور کے سی سی اے سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ میں31 میچز کھیلے جائیں گے۔
تمام میچز ٹیپ میڈ (پاکستان) اور پی سی بی یوٹیوب چینل (بیرون ملک) پر لائیو سٹریم ہوں گے،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی،ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ انعام ملے گا، رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ کی حقدار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک












Leave a Reply