
(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں دبئی کیپٹلز کی ٹیم نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 83 رنز سے شکست دے دی۔
فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ، پاول نے 52 گیندوں پر 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
جارڈن کوکس دوسرے ٹاپ سکورررہے جنھوں نے 36 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 4 چوکے شامل تھے، شیان جہانگیر نے 13 گیندوں پر 14 سکور کیےجس میں 1 چھکا اور 1 چوکا شامل تھا۔
ابوظہبی کی جانب سے جسین ہولڈر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، اجے کمار اور پیوش چاولہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی جانب سے فل سالٹ 21 گیندوں پر 27 رنز بنا سکے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ شرفین ردر فورڈ نے 25 گیندوں پر 19 رنز بنائے، آندرے رسل نے 6 گیندوں پر 12 سکور کیے۔
دبئی کی جانب سے وقار نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ڈیوڈ ویلی، مستفیض اور محمد نبی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک












Leave a Reply