آئی پی ایل کو بڑا دھچکاعالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ



(24 نیوز )جنوبی افریقہ کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔

فاف ڈوپلیسی نے آئی پی ایل میں14 سال کھیلنے کے بعد اس سال نیلامی میں اپنا نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ رواں سال میں نے ایک نئے چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں پی ایس ایل سیزن 11 میں کھیلنا چاہتا ہوں ۔

جنوبی افریقی بیٹر نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک دلچسپ قدم ہے، یہ نیا تجربہ کرنےاور ایک کھلاڑی کے طور پر آگے بڑھنے کا موقع ہے،مجھے  ایک نئی لیگ کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بھرپور جذبے اور ٹیلنٹ سے بھری ہوئی ہے اور میں پاکستان کی روایتی مہمان نوازی اور ُپر جوش شائقین کے سامنے کھیلنے کا منتظر ہوں، آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین پی سی بی کی سہ فریقی سیریز کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے روالپنڈی سٹیڈیم آمد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *