
(24 نیوز )آسٹریلیا میں جاری ویمن بگ بیش کرکٹ لیگ میں ہوبارٹ ہوریکین نے پرتھ سکاچرز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی ، پرتھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ۔
اوپننگ بلے باز کیٹی میک بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئی، بیتھ مونے نے 55 گیندں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے۔
صوفی ڈیوائن نے 24 گیندوں پر 28 سکور کیے ، فیری کیمپ نے 22 گیندوں پر 34 رنز بنائے پیگی 26 رنز کےساتھ ناٹ آئوٹ رہیں ۔
مولے سٹرینو نے 2 ، لینزے سمتھ اور برنٹ نے 1-1 وکٹ حاصل کی، ہوبارٹ ہوری کین نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 19اعشاریہ ایک اوور میں حاصل کر لیا، لیزلے لی نے 11 گیندوں پر 14 سکور کیے۔
ویٹ ہوج نے 55رنزبنائے، سائیور برنٹ 81 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ، نیکولے کیری اور الیز ویلانی نے 12-12 سکور کیے،صوفی ڈیوائن ، ایلان کنگ ، مائلز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں :باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے :عامر خان












Leave a Reply