PSL کی ٹیمیں خریدنے کا مقابلہ حیران کن نام سامنے آگئے 



( ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حاصل کرنے کے لیے ایک رئیل اسٹیٹ فرم اور سولر انرجی کمپنی کے سامنے آنے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کا فیصلہ جنوری میں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ابتدائی ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے، ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد رکھی جائے گی۔

بڈنگ میں کئی ملکی اور غیرملکی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ امریکا کی 2 کاروباری شخصیات بھی ٹیم خریدنا چاہتی ہیں، برطانیہ اور ایک دوسرے یورپی ملک سے بھی بڈنگ میں شرکت کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:گوتم گمبھیر  کی چھٹی ؟بھارت سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ٹیکنیکل پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین لیگ کو کو پہلے ہی خدا حافظ کر چکے ہیں۔

ملتان سلطانز کے حوالے سے پی سی بی کا کوئی موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے مگر بعض سیاسی شخصیات معاملے کو سلجھانے کے لیے کوشاں ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *