
(24 نیوز ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کے دوران پینل سے گفتگو کر تے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔
پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے،پی ایس ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کاموقع ملتا ہے۔
کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہر قسم کے چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے ہم نےکرکٹ کی بہتری کیلیے کام کیا ۔
پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے۔
اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں ۔
پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے، پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلیے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔












Leave a Reply