نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ پاکستان بھارت کو روند کر فائنل میں پہنچ گیا



(24 نیوز) نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ 2025 کا پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز کھیلا گیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو دھول چٹا دی ہے۔

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 39-38 سے شکست دے کر فائنل میں شاندار انداز میں رسائی حاصل کی۔

 میچ میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا مگر آخری لمحات میں پاکستان نے ہمت، جذبے اور اسکل کے ساتھ فیصلہ اپنے نام کیا۔

 جیت کا تناسب پاکستان 39 – انڈیا 38 رہا، پاکستان کبڈی ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر  پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارگردگی کا سراہا جارہا ہے۔ 

مزید پڑھیں:ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *