
(24 نیوز)آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ سے قبل گالف کھیل کر کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کے تنازع کے بعد ایک اور مشکل میں پڑ گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ کو اب کی بار اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے موقع پر پرتھ ٹیسٹ میچ کی پچ پرکیے گئے نامناسب تبصرے نے مشکل میں ڈال دیا۔
عثمان خواجہ نے آئی سی سی کی جانب سے ’ویری گڈ ‘ قرار دی جانے والی پچ کے بارے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف ہے کہ پبلک میں عثمان خواجہ ایسے تبصرے کا اختیار نہیں رکھتے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا عثمان خواجہ سے پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر نامناسب تبصرے کی وضاحت طلب کرے گا ۔
کرکٹ آسٹریلیا برسبین ٹیسٹ سے قبل باضابطہ وضاحت طلب کر سکتا ہے حتیٰ کہ ضروری سمجھا گیا تو کرکٹر کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔
مزید پڑھیں: گوتم گمبھیر کی چھٹی ؟بھارت سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا
واضح رہے کہ عثمان خواجہ کو ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہے۔
پرتھ ٹیسٹ سے قبل گالف کھیل کر کمر کی تکلیف کا شکار ہونے پر عثمان خواجہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیوں کہ وہ پرتھ ٹیسٹ میں اوپننگ کیلئے نہیں آسکے تھے۔
بعد ازاں سابق کرکٹرز اور ماہرین نے عثمان خواجہ کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
دوسری طرف 4 دسمبر سے شروع ہونے والے ایشیز سیریز کے ڈے اینڈ نائٹ برسبین ٹیسٹ کے سکواڈ میں عثمان خواجہ کو برقرار رکھا گیا ہے۔












Leave a Reply