چیئرمین پی سی بی کا بڑ ااعلان    ایک اور شہر میںPSL کا  میلہ سجنے کو تیار



( ویب ڈیسک )مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے،پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز منعقد کرانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سفاک و بے رحم مودی کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے جواب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایس ایل کے تاریخی لندن روڈ شو میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑ ھیں :پی ایس ایل ٹیموں کی خریداری ،لندن سے اہم خبر آگئی

بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے مظفر آباد میں اعلیٰ معیار کا فائیو  سٹار ہوٹل بھی موجود ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔

 پاکستان کے خوش آئند اقدام نےثابت کردیا کہ امن، کھیل اور ترقی کشمیر کی اصل شناخت ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے برعکس پاکستان جنت نظیر وادی میں کھیل کے ذریعے امن کی تاریخ لکھ رہا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں خوشگوار کھیلوں کی فضا واضح پیغام ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو ظلم و بربریت کے خلاف ہر لمحہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *