
(ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سیریز میں کم بیک کی کوششوں میں مصروف انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر مارک ووڈ بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ای سی بی کے مطابق طبی معائنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مارک ووڈ رواں ہفتے کے آخر میں وطن واپس لوٹیں گے۔
انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ مارک ووڈ میڈیکل ٹیم کے ساتھ مل کر اپنی مکمل فٹنس پر کام کریں گے اور میتھیو فشر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی کا بڑ ااعلان ، ایک اور شہر میںPSL کا میلہ سجنے کو تیار
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مارک ووڈ کی عدم موجودگی میں انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کے لیے نمایاں کمی ثابت ہوگی خصوصاً ایسے وقت میں جب ٹیم کو سیریز میں واپسی کی سخت ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز کا تیسرا میچ 17 دسمبر سے ایڈیلیٹ میں کھیلا جائے گا۔












Leave a Reply