آسٹریلین ویمن بگ بیش لیگ:پرتھ سکاچرز نے میلبورن سٹار کو 28 رنز سے ہرا دیا



(ویب ڈیسک )آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ویمن بگ بیش لیگ کے میچ میں پرتھ سکاچرز نے میلبورن سٹار کو 28 رنز سے شکست دے دی ۔

 پرتھ سکاچر ز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 173 رنز بنائے ، کیٹی میک نے 39 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے شامل تھے۔

 بیتھ مونے نے 38 گیندوں پر 45 سکور کیے، فریا کیمپ نے 19 گیندوں پر 35 رنز بنائے، ایلانا کینگ نے 10 اور میڈی ڈارک نے 16 سکور کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، میکانے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، کم گراتھ ،اینابیل اور میسی گبسون نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں میلبورن سٹارز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی، اوپننگ بلے باز میگ لیننگ نے 45 گیندوں پر 49 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔

 ایمی جونز نے 33 گیندوں پر 43 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 6 چوکے شامل تھے، صوفی ڈیوائن، ایلانا کنگ اور للی ملز نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ، اینز ورتھ نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، :عظمیٰ بخاری





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *