پاکستان کے عثمان بٹ نے ایشین آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا



(حافظ شہباز )پاکستان کے طاقتور آرم ریسلر عثمان بٹ نے متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں جاری ایشیائی آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں 58 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

 فائنل میں انہوں نے قازقستان کے حریف کو شکست دے کر یہ تاریخی کارکردگی دکھائی  جو پاکستان کا ایشیا کی سطح پر آرم ریسلنگ کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔
عثمان بٹ  جو نیشنل سطح پر چار بار مسلسل گولڈ میڈلسٹ اور انڈو پاک مقابلوں میں بھی سنہری تمغہ حاصل کر چکے ہیں نے اس کامیابی سے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ 

خیال رہےایشئین آرم ریسلنگ چیمپئن شپ عجمان یو اے ای میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  نیشنل گیمز2025:پاکستان آرمی 71 گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *