شکارپور میں پولیس آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، خاتون ڈی ایس پی زخمی



شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور کے مطابق منچر شیخ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ جواب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 9 ڈاکو ہلاک ہو چکے ہیں اور مقابلہ اب بھی جاری ہے۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ بکتر بند گاڑیوں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *