پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل



( ویب ڈیسک ) پاکستان ویمنز  فٹبال  ٹیم  کو  پہلی بار فیفا سیریز میں شامل  کرلیا گیا ۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)   کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایف ایف کے مطابق فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے،  پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے یہ نئے دور کا آغاز ہے جس  سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:عرفان صدیقی کےبیٹے  کوبڑا عہدہ مل گیا

واضح رہے کہ فیفا سیریز 2026 مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی جب کہ  فیفا ویمنز سیریز کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔

 مزید برآں خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں متوقع ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *