
پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں نیدر لینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو نیدر لینڈز کے خلاف 5-2 سے شکست اٹھانی پڑی، پاکستان کی جانب سے پہلا گول حنان شاہد نے کیا اور پھر اگلا گول صفیان خان کی جانب سے کیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے میچ کا آغاز بہترین رہا، حنان شاہد نے بائیں جانب سے شاندار ڈرائیو لگاتے ہوئے گیند کو گول میں پہنچا کر پاکستان کو برتری دلائی اور دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنلٹی کارنر کی مدد سے گول داغ دیا۔
آخری 15 منٹ میں بھی نیدرلینڈز نے مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور پاکستان کو واپسی کا کوئی موقع نہ مل سکا۔
کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے نیدر لینڈز کے تجمین راینگا نے کہا کہ ہمیں میچ میں انٹر ہونے میں وقت لگا لیکن ہم نے وقت کے ساتھ اپنی کارکردگی بہتر کی۔
یہ بھی پڑھیں:نئی الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی،جلد شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی:شرجیل میمن
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ پاکستان ہمارے خلاف کیسا کھیلے گا مگر ہم نے اچھی طرح حالات کو سمجھا اور تین پوائنٹس حاصل کئے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اب اپنا اگلا میچ 12 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔












Leave a Reply