سلیکشن نہ کرنے پر کرکٹرز کا ہیڈ کوچ پر تشدد سر پھاڑ دیا



( ویب ڈیسک )بھارت کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ سید مشتاق علی ٹرافی میں نظر انداز کرنے پر کرکٹرز نے انڈر 19 کے ہیڈ کوچ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف پانڈیچیری (CAP) کے انڈر 19 ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب نہ کرنے پر تین مقامی کرکٹرز نے حملہ کیا جس سے ہیڈ کوچ کے کندھے میں فریکچر ہوا، ان کے سر پر 20 ٹانکے لگے۔

 یہ بھی پڑھیں:بسنت  کتنے روز اور کب منائی جائے گی ؟ تاریخیں سامنے آگئیں

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی، پولیس کے مطابق وینکٹارمن نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی دسن پانڈیچیری کرکٹرز فورم کے سیکرٹری جی چندرن نے تینوں کرکٹرز کو ان پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا۔

ہیڈ کوچ نے بتایا 8 دسمبر  کو صبح میں سی اے پی کمپلیکس کے انڈور نیٹ میں تھا،  پانڈیچیری کے سینئر کرکٹرز ارونددراج نے مجھے پکڑ لیا، کارتیکیان نے سنتوش کمارن کا بیٹ لیکر مجھے مارا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *