
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مچل سٹارک کو اپنے کرکٹ رول ماڈل کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد سٹارک سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
شاہین نے کہا کہ جب بھی انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سٹارک کے ساتھ کھیلا، تب بہت اچھی بات چیت ہوئی اور سٹارک نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
شاہین نے مزید کہا کہ انہوں نے سٹارک کوبتایا تھا کہ 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں انکا سپیل دیکھ کروہ متاثر ہوئے اور انہیں فالو کرنا شروع کیا۔
سٹارک نے حالیہ برسوں میں نہ صرف وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑا بلکہ نئے بولرز کیلئے رول ماڈل بھی ثابت ہوئے ہیں شاہین کے مطابق سٹارک 140 کلومیٹرفی گھنٹہ یا اس سے زائد کی سپیڈ سے گیند کرکے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
شاہین نے کہا کہ سٹارک نے وسیم اکرم کے بارے میں بھی کہا کہ وہ بہترین ہیں، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ میں محنت اورلگن کے جذبے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کے مطابق مچل سٹارک اور ٹرینٹ بولٹ کی کارکردگی نے انہیں کرکٹ کے میدان میں بہتر بنانے میں مدد دی اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے والے حقیقی آئیکون ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس، بڑی خبر آگئی












Leave a Reply