دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی رینکنگ جاری  آئی پی ایل کو بڑا جھٹکا لگ گیا



(ویب ڈیسک)دنیا کی مہنگی ترین انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل)  بہترین لیگ قرار نہ پا سکی۔

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ورلڈ لیگز کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق  پہلے نمبرپر انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ جبکہ  ساؤتھ افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹاپ 10 لیگز میں آئی پی ایل کو رینکنگ میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

دی ہنڈرڈ کو 75.2 جبکہ ایس اے ٹی ٹوئنٹی کو 68 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ آئی پی ایل کو 62.6 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔

گلوبل پلیئرز باڈی  کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کو مہنگی لیگ ہونے کے باوجود بہترین بننے کے لیے مزید بہتری کی ضرورت ہے۔آئی پی ایل کو پلیئرز رائٹس اور ویلفیئر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔

اس کے علاوہ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی ورلڈ لیگز کی رینکنگ میں بی بی ایل 62.5 کے ساتھ چوتھے اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

چھٹے پر ایم ایل سی ساتویں پر آئی ایل ٹی ٹوئنٹی آٹھویں پر سی پی ایل نویں پر ابوظہبی ٹی 10 اور دسویں نمبر پر بی پی ایل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے وہ اضلاع جہاں آج عید منائی جائیگی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *