پاکستانی بیٹر بابراعظم کی عیدالفطر کے روز کُکنگ 



(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابراعظم عید کے موقع پر کک بن گئے، بابراعظم عید کے لیے سویاں پکانے کچن پہنچ گئے۔

بابراعظم نے اپنی کوکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہے، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا کہ میٹھی عید سگنیچر۔

بابر اعظم نے روایتی شیر خورمہ تیار کیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے انہیں عید کی مبارک باد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *