ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ بابا فٹبال کلب نے جیت لی 



(رانا آذر)ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ بابا فٹبال کلب نے جیت لی۔

فیم فٹبال گراؤنڈ کی مصنوعی روشنیوں میں کھیلے فائنل میں فیم سپورٹس کلب اور بابا کلب کے مابین دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا،دونوں ٹیموں کے مابین مقررہ وقت تک میچ  بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پنلٹی ککس لگائی گئیں،پلنٹی ککس پر بابا فٹبال کلب نے  فیم سپورٹس کلب کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی۔

پاکستاں فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر سینئر نائب صدر پی ایف ایف حافظ ذکاء اور صدر پنجاب فٹبال نوید اسلم لودھی،صدر ڈی ایف اے لاہور ضیاء عارف ڈوگر،سابق ممبر این سی شاہد کھوکھر بھی موجود تھے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ صدر ڈی ایف اے لاہور ضیاء عارف ڈوگر کی فٹبال کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں۔

فٹبال کے فروغ کیلئے لاہور ڈسٹرکٹ سے بھرپور تعاون کرینگے،پاکستان فٹبال فیڈریشن جلد اپنی لیگ شروع کروانے کیلئے کام کر رہا ہے۔نائب صدر پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹس کی فٹبال ٹیموں کی بحالی کیلئے ان سے رابط میں ہیںجلد پنجاب ڈویژن لیگ بھی شروع کروائی جائے گی۔

پنجاب فٹبال ایسوسی نوید اسلم لودھی کا کہنا تھا کہ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس اسی ماہ کے آخر میں ہے۔پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن اپنا سالہ کلینڈر جاری کرے گی۔اختتامی تقریب کے موقع پر مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور میڈلز سمیت دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بالرارشدیپ سنگھ کی جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں مشکوک بالنگ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *