چیف منسٹر پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں، کھلاڑیوں سے ملاقات، میچ دیکھا


ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا  آغاز  ہوتے ہی پنجاب کی لہورن چیف منسٹر لاہور قلندرز حیدرآباد کے ساتھ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔

چیف منسٹر مریم نوازشریف پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کرکٹرز کا حوصلہ بڑھانے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے خود ان کا استقبال کیا۔
محسن نقوی نے چیف منسٹر مریم نواز شریف کی پی ایس ایل سیزن الیون کھیلنے والی  آٹھ ٹیموں کے مالکان سے  ملاقات کروائی۔ مریم نے پی ایس ایل کے اس سیزن کی کامیابی کے لئے دعا کی اور تمام ٹیموں کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔  
چیف منسٹرٰ مریم نواز شریف کی پی ایس ایل میں حصے لینے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کروائی گئی تو   مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کرکٹ س کے ساتھ ان سب کی کمٹمنٹ کو سراہا۔ 
چیف منسٹرٰ  نے پی ایس ایل کا 11 واں سیزن کھیلنے کے لئے خاص طور سے پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیف منسٹر مریم نواز شریف کے حیدرآباد کنگز اور لاہور قلندر کے کھلاڑیوں کے ساتھ  تعارف  کے موقع پر  کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا ۔ 
چیف منسٹر مریم نواز شریف  لاہوری کرکٹر  وسیم اکرم کو بھی قذافی سٹیڈیم میں موجود پا کر خوش ہوئیں۔ وہ خود بھی وسیم اکرم کی کرکٹ کی فین رہی ہیں۔ وسیم اکرم آج کل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ وابستہ ہیں۔  
وسیم اکرم  مریم نواز شریف کی موجودگی میں پی ایس ایل 11 کی ٹرافی لے کر گراؤنڈ میں آئے ۔ 

 مریم نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا،  مشکل ترین حالات کے باوجود پی ایس ایل کا میلہ سجانے والے قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا آج پی ایس ایل شروع ہو رہا ہے تو کرکٹ کے فین سٹیڈیم سے دور ہیں مگر کرکٹ کے قریب تر ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا، وہ  پاکستان کو کرکٹ کی سپر پاور دیکھنا چاہتی  ہیں۔  کرکٹ کی طاقت سے بدامنی کو شکست دیکر خوشیاں واپس لائیں گے۔ ہم  جنگ کی بجائے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں نوجوانوں کے ہاتھ میں بیٹ اور بال ہو، ہتھیار نہیں ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل الیون کی پہلی ففٹی بن گئی

چیف منسٹر  مریم نواز شریف کی  قذافی سٹیڈیم آمد  کے بعد  افتتاحی میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بجا گیا۔ مریم نواز شریف  نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ  پی سی بی محسن نقوی ن کے ساتھ بیٹھ کر  قلندرز اور حیدرآباد کا  میچ بھی دیکھا ۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  نے پی ایس ایل 11کے آغاز پر تمام ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا۔

 مریم اورنگزیب زیب سلمان رفیق،  فیصل ایوب کھوکھر ،   علی ڈار ،  چیف سیکرٹری،  چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد،  چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور متعلقہ حکام بھی مریم نواز کے ساتھ قذافی سٹیڈیم آئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:   عوام کو پٹرول، ڈیزل سستا فراہم کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سو ارب روپے فراہم کر دیئے 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *