
(ویب ڈیسک )ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 9 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 205 رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم نے 73 رنز کی برتری حاصل کی اور 278 رنز بنا کر 9 وکٹ پر اپنی ٹیم ڈکلیئر کردی۔
اپنی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز ٹیم 128 رنز بنا سکی اور یوں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 55 رنز کا ہدف ملا، جسے نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے دن ہی 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کو ایک اور بڑا جھٹکا
جیکب ڈفی نے مجموعی طور پر 6 وکٹوں کے تحت کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ ڈرا تھا اور اب دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔












Leave a Reply