
(24نیوز)سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کوپہنچ گیا۔
سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگارنگ اختتامی تقریب کا انعقاد سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیا گیا، چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں اور کوچز میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
پیڈمک کے زیر انتظام منعقدہونےوالے سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم صنعتی مراکز کی اٹھارہ ٹیموں نے شرکت کی جبکہ شائقین کی بڑی تعداد سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوئی۔
چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال اور معروف بین الاقوامی امپائر علیم ڈار نےونر اور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں، کوچز اور فیلڈ سٹاف میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے، صدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ محمد احمد خان، شہزاد اعظم خان، معاذ محمود سمیت صنعتکاروں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پوری لگن،محنت، نظم و ضبط اور سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ اس لیگ میں حصہ لیا، کھیل ہمیں جیت اور ہار دونوں کو وقار کے ساتھ قبول کرنا سکھاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بنگلا دیش کیخلاف بہتر ین کارکردگی دکھائی :محسن نقوی
انہوں نے مزید کہا کہ پیڈمک میں ہمارا مشن صرف صنعتی ترقی تک محدود نہیں بلکہ ہم ایسے اقدامات کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں جو نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں، کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے بلکہ ہماری انڈسٹریز کے لیے مضبوط، بااعتماد اور فعال ہیومن ریسورس بھی تیار ہوتا ہے۔
جاوید اقبال نے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر علیم ڈار کو بھرپور خراج تحسین بھی پیش کیا۔












Leave a Reply