انڈر 19 ایشیا کپ:بھارت نے یو اے ای کو 234 رنز سے ہرا دیا



(24 نیوز )انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے میچ میں بھارتی ٹیم نے یو اے ای کی ٹیم کو 234 رنز سے شکست دے دی۔

 بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 433 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز سوریا ونشی نے 95 گیندوں پر 171 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ، جس میں 14 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

 ارون جارج نے 73 گیندوں پر 69 ، ملہوترا نے 55 گیندوں پر 69 سکور کیے ،ٹریویڈی نے 34 گیندوں پر 38 سکور کیے جس میں 3 چوکے شامل تھے، کونڈو نے 17 گیندوں پر 23 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔

کانیش چوہان نے 12 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے شامل تھے، یو اے ای کی جانب سے شرما اور سوری نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈی سوزا اور کیرن رائے نے 1-1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے جواب میں 199 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی ،اودش سوری 106 گیندوں پر 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جس میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔

 پرتھوی مادھو نے 87 گیندوں پر 50 رنز بنائے، کیشان سنگھ ، پٹیل اورکھیلان نے 1-1 وکٹ حاصل کی ، دیپش نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بنگلا دیش کیخلاف بہتر ین کارکردگی دکھائی :محسن نقوی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *